ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا: اتی کرم انخلاء کے لئے پہنچے فوریسٹ اور پولس محکمہ کے خلاف مکینوں کا دھرنا

جوئیڈا: اتی کرم انخلاء کے لئے پہنچے فوریسٹ اور پولس محکمہ کے خلاف مکینوں کا دھرنا

Tue, 12 Oct 2021 19:36:17    S.O. News Service

جوئیڈا:12؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)فوریسٹ حقوق قانون کے تحت داخل کئے گئے عرضیوں کے خاندانوں کو فوریسٹ محکمہ کا عملہ پولس بندوبست کے ساتھ انخلاء کے لئے جائے وقوع پہنچا تو مکینوں نے سخت مخالفت کرتےہوئے دھرنےپر بیٹھ گئے اور پولس کی مداخلت سے 22اکتوبر کو متعلقہ خاندانوں کو دستاویزات سونپنے کی تاکید کرتےہوئےمعاملہ کو ختم کیاگیا۔

کاتیلی دیہات کے سروے نمبر 105اے 1پر 2گنٹہ زمین اتی کرم کرکے گذشتہ 22برسوں سے رہائش اختیار کئے سبھاش بیوا گاوڈا اتی کرم جگہ پر اپنا گھر تعمیر کئے ہوئے تھے۔ پچھڑی ذات قانون کے تحت عرضی دئیےجانے کے بعد معاون زون کمیٹی نے دستاویزات دینےکی ہدایت کی تھی اور اسی طرح ڈپٹی کمشنر کے سامنے بھی رٹ داخل کی گئی ہے۔ پانی کا بل، بجلی کا بل سمیت ناریل، آم کے درخت برسوں سے رہائش اختیار کئے جانےکے ثبوت ہیں۔ حکومت کی جانب سے مطلوبہ سبھی قسم کے دستاویزات وکیل کے ذریعے سونپے گئے ہیں،اے سی ایف نے  22اکتوبر کوجانچ تاریخ طئے کی ہے۔ اس سے قبل 11اکتوبر کو ہی آر ایف اؤ پرسنا اپنے 50سے زائد عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر نکال باہر کرنےکی کوشش پر مکین کافی پریشان ہوئے۔

محکمہ فوریسٹ اور پولس کے افسران اور عملہ جائے وقوع پہنچے تو مقامی لیڈران آکاش انسکر، مہیندر کمار، پرسنا گاوڈا، سبھاش ، دیانند، ونود، پانڈورنگا ، وشنو ، پربھاکر وغیرہ متحدہ طورپر انخلاء کی سخت مخالفت کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ جوئیڈا کی پی ایس آئی مادووی کی قیادت میں کمبار واڑا میں واقع فوریسٹ دفتر میں فوریسٹ افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اتی کرم دار سبھاش گاوڈا نے اپنے پاس موجود سبھی دستاویزات ثبوت کے طورپر پیش کئے۔ یہ سبھی دستاویزات 22اکتوبر کو کمبارواڑا کے اے سی ایف کو دینے کا طئے کرتےہوئے معاملہ کو فی الحال ختم کیاگیا ہے۔

Screenshot_(316).png


Share: